دنیا
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا ہوگئے
اوٹاوا: وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا ہوگئے تاہم ان کی صحت بہتر ہے اور انھوں نے کار مملکت قرنطینہ میں رہتے ہوئے گھر سے انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج صبح کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے تاہم میں خود کو کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں اور اپنا کام گھر سے جاری رکھوں گا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید لکھا کہ قرنطینہ کے دوران فرائض منصبی کی ادائیگی وہ صحت کے ماہرین کی جانب سے بتائے گئے رہنما ااصولوں پر عمل کرتے ہوئے کریں گے۔
یہ بھی پڑ ھیں : افغانستان میں سینکڑوں مرد اور خواتین کھلاڑی خوف کی فضا میں
جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے ویکسین کا کورس مکمل کرنے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی اپیل بھی کی۔
کینیڈا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔