دنیا

امریکہ یوکرین کی سلامتی کے بارے میں اتنا زیادہ فکر مند نہیں جتناروس کی ترقی کو روکنے کی فکر ہے

روس: صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک ماسکو کے سیکورٹی خدشات کو نظر انداز کر رہا ہے اور یوکرین کو روس پر قابو پانے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کوئی حل تلاش کیا جائے گا۔
صدر پوٹن نے کہا کہ کریملن ماسکو کے سیکورٹی مطالبات پر واشنگٹن اور نیٹو کی طرف سے جواب کا مطالعہ کر رہا ہے، لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ماسکو میں 2 مہینے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی

پوٹن نے ماسکو میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ یہ پہلے ہی واضح ہے کہ بنیادی طور پر روسی خدشات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ امریکہ یوکرین کی سلامتی کے بارے میں اتنا زیادہ فکر مند نہیں جتناروس کی ترقی کو روکنے کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آخر میں ہم کوئی حل تلاش کر لیں گے اگرچہ یہ آسان نہیں ہو گا۔

مغربی رہنماؤں نے ماسکو پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اگر اس نے حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close