دنیا

افغانستان میں اگست سے بند ہونے والی کچھ جامعات بدھ سے دوبارہ کھول دی گئیں

 افغانستان: الگ کلاسز کی شرط پر طالبات کو جامعات میں آنے کی اجازت دی گئی ہے ،دوسری جانب طالبان انتظامیہ نے باضابطہ طور پرلڑکیوں کے یونیورسٹیوں میں واپس لوٹنے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا

 

افغان حکام کے مطابق لغمان،ننگرہار،قندھار،نمروز،فراہ اور ہلمند صوبوں میں جامعات کھول دی گئی ہیں جبکہ دیگرصوبوں میں جامعات رواں ماہ کے اختتام پر کھولی جائیں گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : یونیورسٹیوں میں طلباکے پرتشدد احتجاج پر اظہار تشویش

رپورٹس کے مطابق لغمان یونیورسٹی میں طالبات برقعہ پہن کر کلاسز لینے پہنچیں جبکہ جلال آباد میں کچھ طالبات کو ننگرہار یونیورسٹی میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

ننگرہاریونیورسٹی کے سربراہ خلیل احمد کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں مرد اور خواتین طلبا الگ الگ کلاسز لیں گے۔
گذشتہ سال 15 اگست کو طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے سرکاری جامعات بند تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close