دنیا

نئی دہلی: الیکشن مہم سے واپسی پر اسد الدین اویسی کی گاڑی پر حملہ

نئی دہلی: رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، رکن اسمبلی خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ اُس وقت ہوئی جب وہ اترپردیش میں الیکشن مہم مکمل کر کے دہلی واپس جا رہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسد الدین اویسی فائرنگ سے مکمل طور پر محفوظ رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کا کہنا تھا کہ میں میرٹھ سے دہلی جارہا تھا کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب تین سے چار مسلح افراد میری گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

رکن اسمبلی کے مطابق فائرنگ سے میری گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے، واقعے کے بعد میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ مقام کی طرف روانہ ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close