دنیا

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے مئیرجم واٹسن نے ٹرک ڈرائیوزکی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی

اوٹاوا: کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں کورونا پابندیوں کیخلاف ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی

اوٹاوا کے مئیرنے بیان میں کہا کہ صورتحال مکمل طورپرقابو سے باہرہے اورمظاہرین کی تعداد پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مظاہرین شہریوں کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : فلسطین میں خطرناک وائرس کا کوئی نیا کیس نہیں آیا

ٹرک ڈرائیوز گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کررہے ہیں اورانہوں نے شہرکے وسطی علاقے کی سڑکوں کوخیمے لگا کراورٹرک کھڑے کرکے بند کردیا ہے۔

ٹرک ڈرائیورز نے حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیورز کے لئے ویکسین لازمی لگوانے کی شرط کیخلاف ایک ہفتے قبل ’ آزادی کارواں‘ کی مہم کا آغاز کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close